5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آسٹریلیا کی جانب سے سفیر کی ملک بدری پر اسرائیل کا اظہار افسوس
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل نے آسٹریلیا کی جانب سے اسرائیلی سفارتکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے? اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے برطانیہ اور آسٹریلیا سے نکالے گئے سفارت کار موساد کے نمائندے تھے? مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمانYigal Palmor نے کہا کہ آسٹریلیا کے اقدام پر افسوس ہے اور یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی نوعیت کے برخلاف ہے? اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور آسٹریلیا سے نکالے گئے سفارت کار خفیہ ایجنسی موساد کے نمائندے تھے? آسٹریلوی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ تحقیقات سے ثابت ہوگیا ہے کہ دبئی میں حماس رہنما کے قاتلوں نے جعلی آسٹریلوی پاسپورٹس استعمال کیے? جعل سازی کا ذمہ دار اسرائیل ہے اور اس پر احتجاجاً اسرائیلی سفارت کار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے? برطانیہ نے بھی اسی الزام کے تحت مارچ میں اسرائیلی سفارت کار کو ملک سے نکال دیا تھا?