5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چین :بارشیں اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 115ہوگئی
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد115 ہو گئی اور21 افراد لاپتہ ہیں ?حکام کے مطابق سیلاب سے گوانگ ڈونگ او سی چو آن سمیت13 صوبے بری طرح متاثر ہو ئے اور تقریباً7 لاکھ افرادبے گھر ہو گئے ہیں? سیلاب سے80 ہزار گھر تباہ اور ایک کروڑ افراد متاثر ہو ئے?شہری امور کی وزارت نے نقصانات کا تخمینہ دو ارب بیس کروڑ ڈالر لگایا ہے ? محکمہ مو سمیات کاکہنا ہے کہ موسم پہلے سے بہتر ہے لیکن متاثرہ علاقوں میں زندگی معمول پر آنے میں کچھ وقت لگے گا ?