5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مظفر گڑھ :تشدد پرڈاکٹرز کی ہڑتال ، جمشید دستی کیخلاف مقدمہ درج
جنگ نیوز -
مظفر گڑھ …رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور اُن کے حامیوں کی طرف سے ڈسٹرکٹ اسپتال مظفر گڑھ میں طبی عملے پر تشدد کے خلاف پنجاب بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملے نے ہڑتال کردی ? جمشید دستی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ? ہڑتال کی کال پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب نے دی ہے ? ملتان، فیصل آباد، وہاڑی، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں ڈاکٹروں نے ایمرجنسی کے سوا تمام وارڈز اور او پی ڈی میں کام بند کردیا ? پی ایم اے کے عہدیداروں نے جمشید دستی اور ان کے حامیوں کی فوری گرفتاری اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ? ان کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کی جائے ? واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اور ڈاکٹروں کے خلاف درج مقدمہ خارج کیا جائے ? اگر48 گھنٹے میں مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ایمرجنسی میں بھی کام بند کردیا جائے گا ? دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے جمشید دستی سمیت 90 افراد کے خلاف تھانہ مظفرگڑھ میں مقدمہ درج کرکے ایف، آئی آر سیل کردی ہے ?