تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فرنچ اوپن: فیڈرر، مرے، ڈوکووچ اورسیرینا دوسرے راو نڈمیں

جنگ نیوز -
پیرس… راجرفیڈرر، اینڈی مرے، نوواک ڈوکووچ اورسیرینا ولیمزنے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راو نڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا? پیرس میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں عالمی نمبرایک راجرفیڈررنے اپنی دفاعی مہم کا آغازکامیابی سے کیا? سوئس کھلاڑی نے پہلے راونڈ میں آسٹریلیا کے پیٹرلوکزاک کویکطرفہ مقابلے کے بعد 6-4، 6-1 اور6-2سے شکست دی? فیڈرر دوسرے راونڈ میں کولمبیا کے ایلیجاندرو فالا کے مدمقابل آئیں گے? تھرڈ سیڈ سربیا کے نوواک ڈوکووچ نے قازقستان کے ایویگنی کورولیوو کوسخت مقابلے کے بعد شکست دے کردوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کی? سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور 6-1،3-6، 6-1 اور6-3 رہا?فورتھ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے کودوسر راونڈ تک پہنچنے کے لئے سخت جدوجہد کرنا پڑی? مرے نے دوسیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود فرانس کے رچرڈ گاسکے کے خلاف کامیابی حاصل کی?چارگھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں برطانوی اسٹارکی کامیابی کا اسکور 4-6، 6-7، 6-4، 6-2 اور6-1 رہا? ویمنزایونٹ میں عالمی نمبرایک امریکا کی سیرینا ولیمزنے خراب آغازکے باوجود سوئٹزرلینڈ کی اسٹیفانی وئیگلی کے خلاف 7-6 اور6-2سے کامیابی حاصل کی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.