5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عطاآباد : ہیلی کاپٹر سروس جاری،جھیل سے پانی کے آج اخراج کا امکان
جنگ نیوز -
ہنزہ …عطاآباد جھیل اوراسپل وے میں چھ فٹ کا فاصلہ برقرار ہے جبکہ آج سے جمعرات تک جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہوسکتا ہے?جھیل کے دونوں جانب پھنسے لوگوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے ?چھ ہیلی کاپٹر امدادی سامان کی ترسیل کے ساتھ ہنزہ، گلگت اور گوجال کے درمیان پھنسے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچارہے ہیں?تین ہیلی کاپٹرز متاثرہ افراد کے لئے گلگت سے سامان اور خوراک لے کر گلمت پہنچے ? صبح سے اب تک ہیلی سروس کے ذریعے 4200 کلوگرام امدادی سامان متاثرین کو پہنچایا جاچکاہے?دوسری جانب عطا آبادجھیل کا پانی نشیبی علاقے پھسو میں پھیلتا جارہا ہے جس کی وجہ سے جھیل اور اسپل وے کے درمیان اب بھی چھ فٹ کا فاصلہ برقرار ہے? اسپل وے کے ذریعے جھیل سے پانی کااخراج آج سے جمعرات تک کسی بھی وقت متوقع ہے ?