5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری
جنگ نیوز -
پشاور…صوبہ خیبر پختونخوا میں انسداد پو لیو مہم دوسرے دن بھی جا ری ہے ? پہلے روز8 لاکھ67 ہزار بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے گئے ? ای پی آئی کے صوبائی اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر مصطفی عالم نے جیو نیوز کو بتا یا کہ تین روزہ پو لیو مہم کے دوران32 لاکھ60 ہزار بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ?انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی گاڑیوں کو روک کر پانچ سال تک کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا رہے ہیں ?