5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو لگاتار دوسری شکست
جنگ نیوز -
اینٹیگا… جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دوچار کردیا?اینٹیگا میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر300رنزبنائے? ہاشم آملہ نے92اور جیک کیلس نے85رنز کی اننگز کھیلی? ڈی ویلیرزنے41رنزاسکورکیے?جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے مقابلہ توخوب کیامگرہدف سے کچھ ہی دور رہ گئی?پوری ٹیم283رنزپرآؤٹ ہوگئی ?ڈوین براوو نے74اور ڈیل رچرڈز نے51 رنز اسکورکیے مگراننگزکی خاص بات ڈیرن سیمی کی برق رفتاراننگزتھی انہوں نے چوبیس گیندوں پر6چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے58رنز بنائے?مورکل نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جنوبی افریقا کو5میچ کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے?