5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دہشت گردوں کے خیبر پختونخوا سے کراچی کا رخ کرلیا، ثروت اعجاز
جنگ نیوز -
ڈہرکی …سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ سوات اور خیبرپختونخوامیں آپریشن کے بعددہشت گردوں نے کراچی کا رخ کرکے یہاں پناہ گاہیں بنائیں اور اب کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں?ڈہرکی میں جیونیوزسے گفتگوکرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ کالعدم تنظیموں نے اپنے نام تبدیل کرلئے ہیں اور سب کچھ جانتے ہوئے بھی حکومت ان کی پشت پناہی کررہی ہے?