تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری

جنگ نیوز -
لاہور…منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے اور دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ بیس لاکھ ایکڑ فٹ کے قریب پہنچ گیا ہے ?محکمہ موسمیات کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو اکتالیس اعشاریہ سات فٹ اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سو بانوے اعشاریہ نو آٹھ فٹ ہوگئی ہے?منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اکہتر ہزار چھبیس کیوسک اور اخراج اڑتیس ہزارکیوسک ہے،جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد پچاسی ہزار سات سو اور اخراج نوے ہزار کیوسک ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ سترہ لاکھ تہتر ہزارایکڑ فٹ اورتربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ننانوے ہزار ایکڑ فٹ ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.