5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
یونان مالی بحران:ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار کا مندی سے آغاز
جنگ نیوز -
ٹوکیو…یونان میں جاری مالی بحران سنگین ہونے کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مندی کا رحجان ہے جس میں ہانگ کانگ اور جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی?ایشیائی مارکیٹس میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رحجان دیکھا گیا، ہانگ کانگ کے شنگھائی انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران474 پوائنٹس ، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 280 پوائنٹس ،ڈاو جونز میں 126 پوائنٹس اور ممبئی کے سنیسکس30انڈیکس میں300 سے زائدپوائنٹس کی کمی دیکھی جارہی ہے ?عالمی سطح پر ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر آنے اور یونان میں جاری مالی بحران سنگین ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار حصص کی فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں ?