5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بلوچستان: مختلف اضلاع میں ملازمتوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل
جنگ نیوز -
کوئٹہ …آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری ملازمتوں کیلئے گریجویٹس اورپوسٹ گریجویٹس امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہوگئے ہیں? کوئٹہ میں انٹرویوز کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا جو دو دن جاری رہے گا? آغازحقوق بلوچستان پیکیج کے تحت پہلے مرحلے میں پانچ ہزار آسامیوں کیلئے 22 مئی کو ٹیسٹ ہوئے تھے جن کے نتائج مرتب کئے جا رہے ہیں ? یہ نتائج جلد صوبائی حکومت کی ویب سائٹس پرجاری کردئیے جائیں گے ? مستونگ نوشکی،خضدار، بولان ،سبی اورصوبے کے دیگر اضلاع میں امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے? ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالصبور کاکڑ نے جیونیوزکوبتایا کہ شعبہ تعلیم میں بھرتیوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کل سے شروع ہوں گے? پہلے مرحلے میں26مئی کو خواتین امیدواروں کے انٹرویوز جبکہ دوسرے مرحلے میں27 مئی کو مرد امیدواروں کے انٹرویوز چلڈرن اکیڈمی میں ہوں گے?