5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکی فوج نے چمن بارڈر پر نیا ایریل نظام نصب کردیا
جنگ نیوز -
چمن …امریکی فوج نے چمن باڈر سے ملحقہ افغانستان کے سرحدی علاقے میں نیا ایریل نظام نصب کر دیا گیا پاک افغان سرحد کی جاسوسی کیلئے غبارہ فضا میں چھوڑ دیا گیا پہلی بار جدید کیمروں سے سرحد کے دونوں جانب کی نگرانی شروع کر دی گئی ?یہ بات افغان سرحدی فورسز کے کمانڈر انچیف جنرل عبدالرازق نے جیو نیوز کو بتائی کہ امریکی فوج نے پاکستانی سرحدوں کیساتھ پہلی بار کنٹرول سنبھالنے کے بعد شدت پسندوں کی نقل وحرکت روکھنے اور پاک افغان سرحد کے دونوں جانب کی جاسوسی کیلئے پہلی بار افغان علاقے اسپین بولدک میں غبارہ فضا میں کامیابی کیساتھ چھوڑ دیا گیا ہے نئے سکیورٹی سسٹم میں جاسوسی کا نظام غیر مسلح ایروسٹیٹ کیمرے اور دیگر جدید آلات پرشامل ہے اس نطام سے پاکستانی حکام کو بھی با ضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ان کی مدد سے افغان نیشنل آرمی اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز موثر انداز میں پاک افغان سرحد پر ہونے والی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کی جاسکے گے اور بلمپ کو اسپین بولدک میں لگایا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے سرحد کی مانیٹرنگ اور نگرانی کا کام کرے گا? انہوں نے بتایا کہ بلمپس سے حاصل ہونے والی معلومات کا پاکستانی سکیورٹی فورسز سے بھی تبادلہ کیا جائے گا بلمپ کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی موسم میں کام کر سکے گا کیمروں پر مشتمل اس جدید ترین نظام غبارہ نما بلمپس کو چھوٹے ہتھیاروں راکٹ یا ہینڈ گرینیڈ سے نشانہ نہیں بنایا جا سکے گا?