5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی اسٹاک ایکسچینج:انڈیکس میں ایک ماہ کے دوران990 پوائنٹس کمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ایک ماہ کے دوران 990 پوائنٹس تک کی کمی ہوچکی ہے اور اس گرواٹ میں چھ کمپنیوں نے نمایاں کردار ادا کیا?ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق کے ایس ای100 انڈیکس میں16 اپریل سے24مئی2010تک990پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے جس کے بعد انڈیکس 9700 کی سطح پر آگیا ہے ? مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق نئے بجٹ میں کیپٹل گینز ٹیکس کے نفاذ اور ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار حصص کی فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں جو انڈیکس میں گراوٹ کا سبب بن رہی ہے? رپورٹ کے مطابق اس گراوٹ میں سب سے اہم کردار پاکستان پٹرولیم ، اوجی ڈی سی ایل ، ایم سی بی بینک ، یوبی ایل ، حبیب بینک اور نیشنل بینک کے حصص نے کیا ہے?=