5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
6سالہ لڑکی جس کے دل کی دومرتبہ پیوند کاری کی گئی
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 6سالہ Amy Fergusonکودومرتبہ دل ٹرانسپلانٹ کیا گیا جو اب صحت مند ہوکر زندگی کی رعنائیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں? Amy Fergusonکے دل کی پہلی مرتبہ 2006ء میں اس وقت پیوند کاری کی گئی جب بڑی شریان میں انفیکشن کی وجہ سے اس کا دل ناکارہ ہوگیا تھا?تاہمanti-rejectionادویات کے استعمال کے باوجود بھی Amy کا جسم نئے دل کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے دوسال بعدایک مرتبہ پھر 9گھنٹے طویل آپریشن کے بعدAmy کے دوسرے دل کی پیوندکاری کی گئی ?دو مرتبہ دل کی پیوند کاری کے بعد Amyاب صحت مند زندگی گزارہی ہیں اور Dublinمیں واقع اپنے اسکول میں پڑھائی کا آغاز بھی کرچکی ہے?