5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
درخت کے تنوں کو تراش کر جانوروں کی تصاویر کھودنے کا فن
جنگ نیوز -
میونخ…سی ایم ڈی…لکڑی سے فرنیچر بنانے کا فن تو عام ہے تاہم درخت کے بڑے بڑے تنوں کو تراش خراش کر ان میں دلچسپ تصاویر بنانا یقیناً ایک مشکل امر ہے ? یہ تصاویر ایسے ہی منفرد اور خوبصورت نمونوں کی ہیں جن میں ماہر کاریگر رینڈل ڈی بونی نے درخت کے تنوں میں جانوروں اور پرندوں کی تصاویر انتہائی صفائی اور مہارت سے کھودی ہیں ? بیٹھی ہوئی لومڑیوں سے لے کر درخت کے تنوں پر بیٹھے الو اور خوبصورت بطخوں کی تصاویر کھودنے کا یہ آرٹ کسی ماہر فنکارکی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے?