5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برٹنی مُرفی کے بعد ان کے شوہر کی بھی پُراسرار موت
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…امریکا کے لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق آنجہانی ہالی ووڈ اداکارہ برٹنی مُرفی کے شوہر اور اسکرین رائٹرSimon Monjackاپنی ہالی ووڈ ہلز کی رہائشگاہ میں پُراسرار طور پر مردہ پائے گئے ہیں ?پانچ ماہ قبل دسمبر2009میں32سالہ برٹنی مرفی لاس اینجلس میں اپنی ہالی ووڈ ہلز کی رہائشگاہ میں مردہ پائی گئی تھیں جن کی موت کو بعدِ ازاں نمونیا، آئرن کی کمی اور نشہ آور ادویات کے باعث حرکتِ قلب کا رک جانا بتایا گیا تھا?تقریباً پانچ مہینے بعد لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کو برٹنی مرفی کی رہائش گاہ سے بالکل اسی نوعیت کی فون کال موصول ہوئی جس میںRising Glen Roadکے1800بلاک میں فوری طبی امداد منگوائی گئی ?برٹنی کے شوہرMonjackکو ابتدائی طبی امداد دینے سے قبل ہی ان کی موت ہوگئی جسکی وجوہات کا تاحال پتا نہیں چلایا جاسکا ہے?