5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
یونس خان انگلش کاؤنٹی کھیلنے لندن روانہ ،سرے کی نمائندگی کرینگے
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان انگلش کاؤنٹی کھیلنے لندن روانہ ہوگئے،وہ جولائی تک سرے کاونٹی کی نمائندگی کریں گے? یونس خان جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے?ایئرپورٹ پریونس خان گاڑی سے اترتے ہی ڈیپارچرلاؤنج میں داخل ہوگئے، انہوں نے حسب معمول ایئرپورٹ پرمیڈیاسے بات نہیں کی?یونس خان انگلش کاونٹی چمپئن شپ میں سرے کاونٹی کی نمائندگی کریں گے ،وہ سرے کی جانب سے پہلا میچ29مئی کو گلیمورگن کے خلاف کھیلیں گے،پاکستان کی جانب سے63ٹیسٹ کھیلنے والے یونس خان پی سی بی کی طرف سے پابندی کاشکارہیں?