تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

مانیٹری پالیسی میں شرح سود بر قرار رکھنے کا فیصلہ درست ہے،اشفاق حسن

جنگ نیوز -
کراچی …ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں شرح سود کوبر قرار رکھنے کا فیصلہ درست ہے? ڈاکٹر اشفاق حسن نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت اگست سے سمتبر میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت کو مزید بڑھانے کے لیے کہہ سکتی ہے اس لیے آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح11.5 سے12 فیصد تک رہ سکتی ہے?ڈاکٹر اشفاق حسن نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران ایف بی آر کی آدھی سے زیادہ آمدنی قرضوں کی ادائیگی میں چلی جائیگی اس لیے معیشت میں ترقی کیلئے انفراسٹرکچر میں بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کرنے ضروری ہوں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.