تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سپریم کورٹ میں حافظ سعید کی رہائی کیخلاف اپیلیں مسترد

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز…سپریم کورٹ نے جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائی کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں? جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے حافظ سعید کی رہائی کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کی?عدالت کا کہنا تھا کہ مفروضوں کی بنیاد پر کسی کی آزادی سلب نہیں کی جاسکتی، حافظ سعید کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے?سماعت کے دوران وفاق کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغاکے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد دنیا تبدیل ہوگئی ہے ? جسٹس رحمت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت ممبئی حملوں ،القاعدہ سے متعلق ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے? سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے عدم ثبوت پر حافظ سعید کو آزاد شہری قرار دے دیا? واضح رہے کہ حافظ محمد سعید کی رہائی کے خلاف اپیلیں وفاق اور پنجاب نے دائر کی تھیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.