5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نیشنل کموڈیٹی ایکس چینج میں یومیہ50 کروڑ روپے کا کاروبار
جنگ نیوز -
کراچی …نیشنل کموڈیٹی ایکس چینج میں یومیہ50 کروڑ روپے کا کاروبار ہورہا ہے جبکہ ایکس چینج رواں سال کے آخر تک کئی پروڈکٹس متعارف کرانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے?نیشنل کموڈیٹی ایکس چینج کے منتظم اعلی سمیر احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ کل305 میں سے صرف30 ممبران کاروبارمیں سرگرم ہیں جن میں سے اکثریت اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی ہے? ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں سونے کے لین دین میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے رجحان کو دیکھتے ہوئے نیشنل کموڈیٹی ایکس چینج میں بھی گزشتہ چھ ماہ کے دوران اس کے حجم میں چار فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے? سمیر احمد نے مزید کہا کہ اس سال کے آخر تک چینی کے کاروبار کا باضابطہ آغاز ہونے کی امید ہے اور مکئی، کپاس اور گندم کی ٹریڈنگ آئندہ سال شروع ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری دیکھی جاسکے گی ?