تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

وزیراعظم کو منتخب کرکے بھی ملتان کے عوام پچھتا رہے ہیں، رانا ثنااللہ

جنگ نیوز -
ملتان …صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ نے کہاہے کہ میاں نواز شریف نے عوام سے عدلیہ کی آزادی کاجووعدہ کیا تھا اس کو پوراکیا?ملتان کی تحصیل جلال پور کے حلقے پی پی206میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راناثنا اللہ کا کہناتھا کہ ایک طرف وفاداری اور دوسری طرف زرداری ہے?فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ وہ کسے منتخب کرتی ہے ?ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو منتخب کرنے کے بعد ملتان کی عوام بھی پچھتارہے ہیں? رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولنگ کے دن ایسے انتظامات کریں گے کہ سکیورٹی اور پروٹوکول کی گاڑیاں پولنگ اسٹیشن سے دور رہیں،تاکہ انتخابات شفاف ہوسکیں? جلسے سے مسلم لیگ ن کے رہنماسردار ذوالفقار خان کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی مدد سے نہیں بلکہ عوام کے سہارے الیکشن لڑرہے ہیں ?انہوں نے حلقے میں پینے صاف پانی کی اسکیموں اور پانچ مرلہ پلاٹ اسکیم کا بھی اعلان کیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.