5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مالی سال کے اختتام تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ2.5 فیصد تک آسکتا ہے
جنگ نیوز -
کراچی …اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر مانیٹری پالیسی حمزہ علی ملک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک رواں کھاتوں کا خسارہ2.5 فی صد تک آسکتا ہے? اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر مانیٹری پالیسی حمزہ علی ملک نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی وجہ رواں کھاتوں کے خسارے میں کمی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح11 سے12 فی صدتک رہ سکتی ہے? ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری توانائی بحران کے باعث معاشی ترقی متاثر ہورہی ہے اور عالمی سطح پر اجناس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجٹ یعنی13 فی صد سے تجاوز کرگیا ہے?