5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری ہے،قاضی انور
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ بار کے صدر قاضی محمد انور نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عمل در آمد کروائے? سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی انور نے کہا کہ یہ عدلیہ کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر عمل در آمد کروائے?انکا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے عوامی نمائندوں میں جعلی ڈگریوں والے بھی آ گئے ہیں?