5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پشاور:مقامی تاجر اور اس کی خواجہ سرا دلہن کاایک روزہ ریمانڈ
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کی عدالت نے مقامی تاجر اور اس کی خواجہ سرا دلہن کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا?چھاپے کے دوران گرفتار ہونیوالے تاجر اقبال اور اس کی خواجہ سرا دلہن رانی کو عدالت کے روبرو پیش کیاگیا ? سول جج سید شوکت اللہ کی عدالت نے خواجہ سرا کاشف عرف رانی اور اقبال کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ? خواجہ سرا کاشف عرف رانی اور مقامی تاجر اقبال کو غیر قانونی طور پر شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے? دولہا اور دلہن کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں ہم جنس پرستی اور فحاشی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے? تقریب میں شریک43 باراتیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا?