تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی میں پانی کی چوری کے پیچھے سیاسی لوگوں کا ہاتھ ہے،سراج درانی

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے وزیربلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی چوری اور غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے پیچھے سیاسی لوگوں کا ہاتھ ہے?یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کہی?اسمبلی کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر سکندر میندھرو کی صدارت میں دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا?نکتہ اعتراض پر رکن اسمبلی شرجیل میمن نے کہا کہ کے ای ایس سی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ کئی علاقوں میں وولٹج بھی کم کررہی ہے،اس کا نوٹس لیا جائے? مسلم لیگ ق کے رکن شہریار مہر نے کہاکہ سکھر میں غلام محمد مہر میڈیکل کالج کا نام تبدیل کیا جارہا ہے ، اسے روکا جائے?اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن نشاط ضیاء قادری کی کراچی میں پانی چوری اورغیرقانوی ہائیڈرینٹس پر پابندی کے لئے نجی قرارداد پر ایوان میں بحث ہوئی?نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ واٹر بورڈ کی لائنوں سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس بناکر پانی چوری کیاجارہا ہے?اراکین اسمبلی حاجی منور عباسی، علیم الرحمان،حاجی مظفر شجرہ اورامان اللہ محسودنے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کنکشن کے خاتمے کیلئے آپریشن ہونا چاہئے? صوبائی وزیربلدیات آغا سراج درانی نے کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے پیچھے سیاسی شخصیات کا ہاتھ ہے،وزیربلدیات نے کہاکہ چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے واٹربورڈمسائل کا شکار ہے ?وزیر اعلی? سندھ کسی کو واٹر بورڈ کا چیئرمین مقرر کریں?آغاسراج درانی نے کہا کہ وہ واٹر بورڈ کے معاملات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں گے?صوبائی وزیر کی یقین دہانی کے بعدنشاط ضیاء نے قرارداد واپس لے لی?بعد میں چیئرمین نے اجلاس کل صبح تک ملتوی کردیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.