تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سورج آگ برسانے لگا، نوابشاہ میں درجہ حرارت 51ڈگری سینٹی گریڈ

جنگ نیوز -
کراچی …آگ برساتے موسم نے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر کردئیے، دوپہر میں سڑکوں پر سناٹارہا ? گرم موسم میں ٹھنڈے مشروبات اور برف کا استعمال بڑھ جانے سے دکاندار منہ مانگی قیمتیں وصول کرنے لگے? نواب شاہ میں درجہ حرارت51 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ?محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز تک موسم گرم رہے گا? جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت50ڈگری سینٹی گریڈ رہا، سبی49،اسلام آباد41،راولپنڈی42، کراچی36، پشاور42، فیصل آباد44،ملتان 47، ڈیرہ غازی خان45،بہاول نگر48،بہاول پور46 ،جہلم45، جھنگ45، خان پور45، منڈی بہاؤالدین44، منگلا45، مری میں27، مظفر آباد 38 ، اوکاڑہ45، استور23، بالاکوٹ36 ،قلات24، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درجہ حرارت46 ڈگر ی سنٹی گریڈ رہا? محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت مزید3 روز تک جاری رہے گی? منگل اور بدھ کے روز میدانی علاقوں میں لو چلتی رہے گی،لہذاشہری سر ڈھانپ کر باہر نکلیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.