5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
صدر نے مہربانی کرکے ناظم کراچی کو واٹربورڈ کا چیئرمین بنایا،درانی
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ کے وزیربلدیات آغا سراج درانی نے کہاہے کہ صدرمملکت کی مہربانی تھی کہ انھوں نے ناظم کراچی کو واٹربورڈ کا چیئرمین بنایا? ورنہ قانونی طور پر واٹر بورڈ کا چیئرمین وزیر بلدیات ہی ہوتا ہے?وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نیسندھ اسمبلی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کی تیاری کیلئے کور کمیٹی کا اجلاس آئندہ ایک دو روز میں ہوگا?انہوں نے کہا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول ترمیمی بل واپس نہیں لیا گیا، ملتوی کیا گیا ہے دوبارہ اسمبلی میں لائیں گے?ان کاکہنا تھا کہ صدرمملکت کی مہربانی تھی کہ انھوں نے ناظم کراچی کو واٹربورڈ کا چیئرمین بنایا قانونی طور پر واٹر بورڈ کا چیئرمین وزیر بلدیات ہوتا ہے?ایڈمنسٹریٹر کو چیئرمین نہیں بنایا جاسکتا ، آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ چیئرمین کے بغیر واٹر بورڈ کا بجٹ بھی منظور نہیں ہوسکتا?