تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

873پارلیمنٹیرینز کی ڈگریاں تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حوالے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے873پارلیمنٹیرینز کی تعلیمی اسناد تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حوالے کر دی ہیں?ایچ ای سی نے فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ محمد اسلام کی بی اے کی ڈگری جعلی ہونے کی تصدیق بھی کر دی?کمیٹی کا اجلاس عابدشیرعلی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا? سیکرٹری الیکشن کمیشن اورچیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن بھی اجلاس میں موجود تھے?سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کمیٹی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس جعلی ڈگریوں کے70 ریفرنس درج ہیں،24 پر فیصلہ ہو چکا ہے جب کہ 46 زیر التواہیں? انہوں نے سینیٹ کے 47، قومی اسمبلی کے 249،پنجاب اسمبلی کے261، خیبر پختونخوا کے 106، سندھ کے 146اور بلوچستان اسمبلی کے 64 اراکین کی ڈگریاں قائمہ کمیٹی تعلیم کو پیش کیں، باقی آئندہ اجلاس میں پیش کی جائینگی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.