تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

حکمرانوں کی توانائیاں ملکی مسائل دور کرنے میں نہیں ہیں،نوازشریف

جنگ نیوز -
مری. . . . . . . .مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم مزید انتظارکی متحمل نہیں ہوسکتی،حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں تاخیر نہ کرے،حکمرانوں کی توانائیاں ملکی مسائل دور کرنے میں نہیں ہیں،عوام کواین آراوزدہ وزیروں سے چھٹکارادلایاجائے?مری میں مسلم لیگ نے کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ قوم مزیدانتظارکی متحمل نہیں ہوسکتی،حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں تاخیر نہ کرے، عوام کواین آراوزدہ وزیروں سے چھٹکارادلایاجائے،قوم مایوسی کے اندھیر ے میں ڈوب رہی ہے لیکن حکمرانوں کی توانائیاں ملکی مسائل دور کرنے میں نہیں ہیں?ان کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری اپنا کرعوام کوٹیکسوں سے چھٹکارادلایاجائے اورآیندہ بجٹ میں کفایت شعاری اپنائی جائے?ان کاکہناتھا کہ آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنایا جائے اورتوانائی کا بحران حل کیا جائے ?ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانون کو نااہلی کے لئے استعمال کیا گیا?انہوں نے حکومت کومشورہ دیا کہ وہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرے اورعدلیہ کے فیصلوں کو پیروں تلے روندنے کے بجائے تسلیم کرے?اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ اکبربگٹی قتل،12مئی کے واقعات میں ملوث افرادکیخلاف کارروائی کی جائے اورکراچی،بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے ملزمان کوبے نقاب کیا جائے?انہوں نے کہا کہپی آئی اے،واپڈا،ریلوے،پاکستان اسٹیل کولٹیروں سے نجات دلائی جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.