5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور:تیز رفتار ٹرک راہ گیروں پر چڑھ گیا، باپ بیٹا ہلاک، 3زخمی
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .لاہور گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پرکامونکی کے قریب تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ گیا جس سے باپ بیٹا ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں?پولیس کے مطابق لاہور سے گوجرانوالہ کی جانب جانے والا تیزرفتار ٹرک ڈرائیور س بے قابو ہوگیااور سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ گیا،جس سے60سالہ غلام محمد اسکا40سالہ بیٹامحمد جاوید موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ فاروق احمد ،محمد صفدر اور نور محمد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت نازک بتائی جا رہی ہے،ٹرک کی ٹکر سے ایک گاڑی بھی تباہ ہوئی?تاہم ٹرک ڈرائیورجائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ?