تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عطا آبادجھیل میں پانی کی سطح میں مزیدکمی ،اسپل وے سے فاصلہ بڑھ گیا

جنگ نیوز -
ہنزہ . . . . . .عطا آبادجھیل میں پانی کی سطح کچھ کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اسپل وے کی حد سے فاصلہ بڑھ گیا ہے? حکام کے مطابق اسپل وے سے پانی کے اخراج میں مزید پانچ سے چھ دن لگ سکتے ہیں?اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ضمیر عباس کے مطابق عطا آبادجھیل کا پانی نشیبی علاقے پھسو میں پھیلتا جارہا ہے ،جس کے باعث جھیل سے پانی کے اخراج میں مزید پانچ سے چھ دن لگ سکتے ہیں? ان کا کہنا تھا کہ آج کے ریلیف آپریشن میں چھ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں جن میں سے تین ہیلی کاپٹرز کے ذریعے صبح سے متاثرین کو بالائی ہنزہ گوجال کے علاقوں شش کٹ، پھسو اور گلمت پہنچایا گیا? امدادی اشیا کی بڑی کھیپ بھی ہنزہ سے تحصیل گوجال پہنچادی گئی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.