تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لاہور: کلرکوں کی مال روڈ پر احتجاجی ریلی،گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .ایپکا کے زیر اہتمام کلرکوں نے مال روڈ لاہور پر احتجاجی ریلی نکالی اور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا?کلرکوں نے بلڈنگ ڈپارٹمنٹ سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں کلرک شریک تھے ? مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرزا ٹھا رکھے تھے مظاہر ین کا مطالبہ تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے? وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں دو سو فیصد اضافے کا اعلان کرے?ریلی کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی? ریلی کے باعث مال روڈ کی جانب آنے والی سٹرکوں پر ٹریفک جام ہو گیا اور شہریوں کوسخت گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.