تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ماں کا دودھ، بچے کی نشوونما میں حصہ لینے والے جینز کو مسلسل متحرک رکھتا ہے، تحقیق

جنگ نیوز -
نیویارک. . . .جنگ نیوز. . . . امریکہ کی معروف یونیورسٹی آف الی نوائے میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ماں کا دودھ، بچے کی نشوونما میں حصہ لینے والے جینز کو مسلسل متحرک رکھنے کا باعث بنتا ہے جس سے بچے کا نہ صرف مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے بلکہ نشوونما میں رکاوٹیں بھی دور ہو جاتی ہیں? ”بچے کی پہلی خوراک ماں کا دودھ“ کے موضوع سے مکمل کی جانے والی اس تحقیق میں وہ وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی جن کی وجہ سے بچہ نشوونما کے مرحلے میں بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے? فارمولہ ملک اور ماں کے دودھ کے درمیان فرق اور اس فرق سے نشوونما کے عمل پر اثرات کے دوران ماہرین نے دیکھا کہ ماں کے دودھ میں جینز کو متحرک رکھنے سے متعلق ایک خفیہ ہدایت پائی جاتی ہے جو ڈبے کے دودھ میں نہیں ہوتی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.