5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑ گانٹھوں سے زائد رہے گی، امریکی رپورٹ
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . جنگ نیوز. . . .امریکی ادارہ برائے زراعت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2002ء کے بعدسال 2010-11ء میں پاکستان میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑ گانٹھوں سے زائد رہے گی، منگل کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ سال کپاس کی گانٹھوں کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار رہنے کی توقع ہے جو رواں سال کی پیداوار سے 6 فیصد زیادہ ہوگی ? اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کاروباری حالات گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہتر ہوئے ہیں?