تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

صنعتی پالیسی کا جلد اعلان کیا جائے گا ، وزیر صنعت و پیداوار

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . .وفاقی وزیر صنعت و پیداوار میر ہزار خان بجارانی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور فروغ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صنعتی پالیسی کا جلد اعلان کیا جائیگا ?اسلام آباد میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار میر ہزار خان بجارانی کی زیر صدرات صنعتی پالیسی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں لمس یونیورسٹی لاہور نے پالیسی کے حوالے سے تیار کردہ مسودہ وزرات صنعت وپیداوار کو پیش کیا? اجلاس کے بعد جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ صنعتی پالیسی میں انجینئرنگ ،زراعت و صنعت اور دیگر صنعتوں کو فروغ دینے کے ساتھ صنعتکاروں کو بھی خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی? انھوں نے بتایا کہ رواں مالی سال توانائی کے بحران اور دہشت گردی کی وجہ سے صنعتی پیدوار متاثر ہوئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.