5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برطانیہ ، 2009ء میں بچوں پر جنسی تشدد کے 21 ہزار سے زائد کیس
جنگ نیوز -
لندن. . .جنگ نیوز. . .برطانیہ میں 2009ء میں بچوں پر جنسی تشدد کے 21 ہزار سے زائد کیس درج کئے گئے? فریڈم آف انفارمیشن کے تحت نیشنل سوسائٹی فار دی پریونشن آف کرولٹی ٹو چلڈرن کی درخواست پر جاری اعدادوشمار کے مطابق زیادتی کا شکار ہونے والے 7 میں سے ایک بچہ 10 برس سے کم اور ہر ایک ہزار میں یہ اوسط پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی ہے? این این پی سی سی کے ڈائریکٹر فلپ نوٹس نے اعدادوشمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والے بعض بچے اتنے چھوٹے ہیں کہ وہ کسی کو بتا بھی نہیں سکتے اور ایسے کیس اندراج سے رہ جاتے ہیں،جبکہ لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کا جنسی زیادتی کا شکار ہونے کا امکان 6 فیصد زائد ہوتا ہے?