تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئینی ترامیم سے ملک بحران کا شکار ہوگیا،لیاقت بلوچ

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . .جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے حکومت کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی سائیٹ کے علاوہ فیس بک اور یو ٹیوب کی دیگر سائیٹس کھول دی جانی چاہئیں? لاہور میں فرید پراچہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے بعد ملک زیادہ بحرانوں کا شکار ہو گیا ہے?وفاق اور صوبوں کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے،حکمران رینٹل پاور پلانٹس کا منصوبہ لا رہے ہیں تاکہ کمیشن کھایا جائے جبکہ بجٹ میں کسی نئے ڈیم کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی?فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی تلوار لٹکا دی ہے?عوام کا پیٹ کاٹ کرنیٹو فورسز کو پٹرولیم مصنوعات بغیر ٹیکس فراہم کی جاری ہیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.