5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چنیوٹ:سرعام چھترول کرنیوالے پانچوں پولیس اہلکار باعزت بری
جنگ نیوز -
چنیوٹ . . . . . .چنیوٹ کے تھانہ بھوآنہ میں ملزمان کی سرعام چھترول کرنیوالے پانچوں پولیس اہلکاروں کو عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کردیا ہے، چشم دید گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا کوئی وقوعہ نہیں ہوا انہیں فرضی گواہ بنایا گیا تھا? اس سال دومارچ کو بھوانہ پولیس کے ایس ایچ او رزاق ، سب انسپکٹر عبیداللہ کلیار، کانسٹیبل سجاد علی نول ،محمد افضل ، اور سرفراز نے ملزمان ذیشان حیدر ، ظفر عرف بھٹو اور عابد حسین پر سرعام چھترول کی تھی جس پر ان پولیس اہلکاروں خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ،8اپریل کو جھنگ جیل جاتے ہوئے کانسٹیبل سجاد نول فرار ہوگیا، 3مئی کو جج راجہ محمد ارشد نے ان پولیس ملازمین پر لگی دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے کیس سیشن جج چنیوٹ کو بھیج دیا گیا جنہوں نے اسے علاقہ مجسٹریٹ بابر حسین کے سپرد کردیا، چار پیشیوں کے بعدچھترول کا نشانہ بننے والے تینوں افراد نے بیان دیا کہ ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا بلکہ یہ وقوعہ ہی غلط ہے? چشم دید گواہ حاکم علی اور منشا نے وقوعے سے انکار کردیا اورکہا کہ انہیں فرضی گواہ بنایا گیا ہے جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ تمام پولیس اہلکاروں کو باعزت بری کردیا?