تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

متحدہ رابطہ کمیٹی کادورہ عطاآباد، متاثرین کیلئے20 لاکھ روپے کی امداد

جنگ نیوز -
ہنزہ. . . . . . . .متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر رضاہارون کی سر براہی میں ایک وفد نے عطا آباد جھیل سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ایم کیوایم کی جانب سے متاثرین کیلئے 20لاکھ روپے کی امداد دی ? وفد میں حق پرست ارکان قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ،سفیان یوسف ایم کیوایم گلگت زون کے آرگنائز ہد ایت علی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ارکان شامل تھے? وفد کے ارکان نے عطا آباد ، سرٹ ، آئین آباد، سلمان آباد،شش کٹ اور گوجال میں قائم متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرین کو در پیش مسائل سنے ? اس موقع پرانہوں نے ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لئے 20لاکھ روپے امداد دیاورالطاف حسین کی جانب سے متاثرین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.