5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خواتین ارکان پارلیمنٹ بینظیر بھٹو کے فلسفے پر عمل کریں، وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . .خواتین ارکان پارلیمنٹ کادو روزہ قومی کنونشن اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے?وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت خواتین کو مساوی حقوق دینے پر یقین رکھتی ہے?کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ سیاسی فیصلہ سازی میں خواتین کا کردار اہم ہے اور خواتین ارکان پارلیمنٹ کو شہید بے نظیر کے فلسفے پر عمل درآمد کی ضرورت ہے کیوں کہ پارلیمنٹ میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد میں نمائندگی انہی کے خواب کی تکمیل ہے? وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے? اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ خواتین کا قانون سازی میں ساٹھ فیصد حصہ خوش آئند ہے?کنوشن سے وزیر مملکت خارجہ ملک عماد ، ویمن کاکس کی سیکرٹری نفیسہ شاہ اور انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن عاصمہ جہانگیر نے بھی خطاب کیا?کنوشن میں پارلیمنٹ، آزاد کشمیر اور بھارت سمیت سارک ممالک کی نمائندہ خواتین ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہیں ?