تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کاحکم

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . .سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کوچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کیلئے بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کاحکم دیا ہے اور انکی رہائش کیلئے کراچی کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو مختص کرنے کی تجویز دی ہے?چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ،جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے یہ حکم ججوں کیلئے سہولتوں کی فراہمی اور عدالتی عملے کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق ممبر فنانس سندھ ہائی کورٹ کے ریفرنس کی سماعت کے دوران دیا? عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کوبلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی ہے? عدالت نے حکومت سندھ کوایسی ہی گاڑی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو فراہم کرنے کا حکم دیا? عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ حکومت اس تجویز پر غور کرے کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو چیف جسٹس ہاؤس قرار دیکر اسے رہائش کیلئے چیف جسٹس کو دے دیا جائے?عدالتی حکم میں اندرون سندھ ماتحت عدلیہ کے معائنہ پر جانے والے ججوں کیلئے لینڈ کروزر یا اس قسم کی کوئی اور آرام دہ گاڑی فراہم کرنے اور ججوں کے گھروں سے ایئرکنڈیشنر اوردیگر الات ورکشاپ لانے لے جانے کیلئے پک اپ ٹرک فراہم کرنے کوکہا گیا ہے?عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سرور خان کو ان تمام معاملات میں حکومت سے ہدایت حاصل کرکے یکم جون تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی? عدالت نے حکم دیا کہ حکومت سندھ سٹی کورٹ کو ڈسٹرکٹ جیل کی جگہ منتقل کرنے کے ٹائم فریم سے بھی عدالت کو آگاہ کرے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.