تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بینظیر قتل کیس : ایف آئی اے کی تفتیش رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . . . . ہائی کورٹ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کی تفتیش رکوانے کیلئے دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ? لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ نے بینظیر بھٹو کے سابق پروٹوکول افسر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی? درخواست گزار کے وکیل اسد راجپوت نے موقف اختیار کیا کہ رحمان ملک مقدمہ کے نامزد ملزم ہیں جن کے خلاف انہوں نے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے? وفاقی تحقیقاتی ادارہ وزارت داخلہ کے ماتحت ہے اس لئے اسے معاملے کی تفتیش سے روکا جائے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.