5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امین فہیم مولانا فضل الرحمن کو منانے کیلئے گھر پہنچ گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . .وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم حکومت اور جے یو آئی کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لئے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صدر سے ملاقات مین کوئی حرج نہیں لیکن طے شدہ امورپر عمل درامد ہونا چاہئے?وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی? ملاقات میں حکومت اور جے یو آئی کے درمیان پائے جانے والے اختلافات پر بات چیت کی گئی ? ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی جماعت کو اسلامی نظریاتی کونسل اور پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات ہیں? اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی تبدیل ہورہے ہیں نہ ہی وہ وزارت عظمی? کے امیدوار ہیں ? انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی آج کی کارروائی دیکھی جائے تو پتہ لگے گا کہ اداروں میں کوئی تصادم نہیں ہے?