5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:جماعت اسلامی کے سینئر رہنما پروفیسر غفور احمد کے گھر میں ڈکیتی
جنگ نیوز -
کراچی .. . . . . . .کراچی میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما پروفیسر غفور احمد کے گھر میں ڈکیتی ?مسلح ملزمان نے انہیں اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی اورفرارہوگئے?ایس ایس پی گلشن اقبال ٹاؤن جاوید مہرکے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع جماعت اسلامی کے سینئر اور بزرگ رہنما پروفیسر غفوراحمد کی رہائش گاہ پر تین مسلح ملزمان ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے?واردات کے دوران نامعلوم ملزموں نے پروفیسر غفور اور ان کے اہلیخانہ کو اسلحے کے زور پر ایک گھنٹے تک یرغمال بھی بنا ئے رکھا?میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر غفور کے صاحبزادے طارق فوزی نے بتایا کہ تھانہ گلشن اقبال میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کروادیا گیا ہے?ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے رہنما اورکارکنان اظہار ہمدردی کے لیے ان کے گھرپہنچ گئے اور انھوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا?انھوں نے اس بات پربھی حیرت کا اظہارکیا کہ پروفیسر غفور احمد کی رہائش گاہ تھانہ گلشن اقبال کی اگلی گلی میں موجود ہے،اس کے باوجودملزمان لوٹ مارکرکے فرارہوگئے?