5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور:کئی علاقوں میں پٹرول کی قلت،شہری پریشان
جنگ نیوز -
لاہور. . . . .. . لاہورکے کئی علاقوں میں پٹرول کی قلت سے شہری پریشانی کے عالم میں مارے مارے پھرتے رہے اورپٹرول پمپوں پرملازمین اورصارفین کے درمیان تکرارہوتی رہی?لاہورکے علاقوں جوہرٹاؤن،واپڈاٹاؤن،ملتان روڈاورٹھوکر نیاز بیگ سمیت کئی آبادیوں میں پٹرول پمپ بندرہے اوروہاں"پٹرول ختم ہے"کے بورڈز آویزاں کردیئے گئے? بعض فلنگ اسٹیشنوں پرموٹرسائیکل سواروں کوتھوڑاتھوڑا کھلا پٹرول دیا جاتارہاتاہم گاڑی والوں کووہ بھی نہیں مل رہاتھا?پٹرول نہ ملنے کے باعث بڑی تعداد میں لوگ موٹرسائیکلیں دھکیل کر فلنگ اسٹیشنوں پر لاتے رہے?پٹرل پمپ ملازمین نے بتایاکہ تین روز سے سپلائی کم آرہی ہے اورجہاں 24ہزارلٹر پٹرول فروخت ہوتاہے وہاں صرف 8ہزارلٹر دیا جارہا ہے?