تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

حیدرآبادسمیت اندرون سندھ میں گیسٹروکے مرض میں اضافہ

جنگ نیوز -
حیدرآباد. . . . .. . . حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں کئی روز سے جاری شدید گرمی اورآلودہ پانی کے استعمال سے پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران12 سوسے زائد مریضوں کومختلف سرکاری اسپتالوں میں لایاگیاہے?محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے زیریں علاقوں میں شدید گرمی اورآلودہ پانی کے استعمال سے پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیااور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارہ سو سے زائد مریضوں کو مختلف سرکاری اسپتالوں میں لایا گیا ہے?ان میں سے9سو مریضوں کوطبی امدادکے بعد فارغ کردیاگیا جبکہ تین سو مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں?حیدرآباد میں 2سو، جامشورو میں 100،، ٹنڈومحمدخان میں 150، بدین میں 90، ، ٹھٹھہ میں 80، نواب شاہ اور میرپوخاص میں پچاس پچاس مریضوں کو اسپتال لایاگیا? محکمہ صحت کے مطابق گیسٹرو کے مرض کی بڑھتی ہوئی وجہ آلودہ پانی ، ٹھنڈے مشروبات اورگلے سڑے پھلوں کا استعمال ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.