5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:پولیس چوکی پر فائرنگ سب انسپکٹر ہلاک،دوست زخمی
جنگ نیوز -
کراچی. . .. . .. . . کراچی کے علاقے پیرآبادمیں نامعلوم افرادنے پولیس چوکی پرفائرنگ کرکے سب انسپکٹر کو ہلاک اور اس کے دوست کوزخمی کردیا?پولیس کے مطابق پیرآبادکے علاقے میں کٹی پہاڑی کے قریب پولیس کی عارضی چوکی پر سب انسپکٹرشہریاراپنے دوستوں عتیق الرحمان اورفیصل ملک کے ساتھ بیٹھاتھاکہ نامعلوم افرادنے ان پرفائرنگ کردی جس سے شہریاراوراس کادوست عتیق الرحمان زخمی ہوگئے جبکہ فیصل محفوظ رہا?دونوں زخمیوں کوعباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیاجہاں سب انسپکٹرشہریارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاجبکہ عتیق الرحمان کی حالت خطرے سے باہرہے?رابطہ کرنے پرایس پی اوپیرآبادمجیدعباس نے جیونیوزکو بتایاکہ ابتدائی طورپرواقعہ ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ معلوم ہوتاہے تاہم مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں?