5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جنگ ہوئی تو اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے،حسن نصر اللہ
جنگ نیوز -
بیروت. . . . . . . .حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر جنگ مسلط کی تو اس کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا? بیروت میں جنوبی لبنان سے22سال بعد اسرائیلی فوج کے انخلاکی دسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ جارحیت یا سمندری ناکابندی ہوئی تو حزب اللہ بحیرہ روم سے گزرکر مقبوضہ فلسطینی حدود جانے والے اسرائیل کے تمام فوجی، سویلین اور کمرشل بحری جہازوں پر حملے کرے گی?اسرائیلی کشتیوں کے علاوہ ایئرپورٹ اور دیگر اسٹرٹیجک تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا? حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام پر حزب اللہ کو اسکڈ میزائل فراہم کرنے کا الزام اس لیے لگارہا ہے تاکہ اسے مزید امریکی مالی امداد مل سکے?