تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایران اور شمالی کوریا کے معاملات پر چین سے مذاکرات تعمیری رہے، ہلیری

جنگ نیوز -
بیجنگ. . . . ... . . امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے ایران کے خلاف پابندیوں اور شمالی کوریا کے معاملے پر چین کے ساتھ مذاکرات کو تعمیری قراردیا ہے?امریکا اور چین کے درمیان دو روزہ مذاکرات بیجنگ میں ختم ہوگئے?جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ چین نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے?ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ چینی حکام کے ساتھ ایران کے خلاف مجوزہ پابندیوں پر گفتگو بھی سود مند رہی? پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گائتھنر نے کہاکہ فریقین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق کئی اہم معاملات پر پیش رفت ہوئی تاہم یوان کی قدر کے اہم ترین معاملے پر امریکی تشویش برقرار ہے?امریکی وفد تو چین کے ساتھ اسٹرٹیجک اوراکنامک ڈائیلاگ کو سودمندقراردے رہا ہے لیکن چینی حکام نے ان مذاکرات کو محض کھری اور سیرحاصل گفتگو کہنے پر اکتفا کیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.