5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جمیکا:سیکیورٹی اہلکاروں اورمنشیات فروشوں میں جھڑپیں ، 60افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کنگسٹن . . . .. . .. جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں سیکیورٹی اہلکاروں اور منشیات کے ا سمگلر کے محافظوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد60ہوگئی جبکہ پولیس نے اب تک211افراد کو گرفتار کرلیاہے? جزیرہ جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں سیکیورٹی اہلکاروں اورمنشیات فروشوں کے درمیان تین روزسے جاری شدید جھڑپوں میں 60سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں?پولیس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران 4 خواتین سمیت دو سو گیارہ افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں منشیات فروش گروہ کا سرغنہ کرسٹوفر کوک شامل ہے یا نہیں? اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے ?جمیکا کی حکومت نے امریکا کو مطلوب منشیات کے اسمگلر کرسٹوفر کوک کی گرفتاری کے لیے سیکڑوں پولیس اورفوجی اہلکاروں کو مغربی جمیکا بھیجا تھاجس کے بعدعلاقے میں کرسٹوفرکے محافظوں اورسیکیورٹی اہلکاروں میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ?وزیراعظم بروس گولڈنگ نے سیکیورٹی اہلکاروں پر زور دیاہے کہ علاقے میں امن وامان بحال کرکے ہر حال میں حکومتی رٹ قائم کی جائے?